ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں سیلاب کی صورت حال سے پریشان ہیں مودی

اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں سیلاب کی صورت حال سے پریشان ہیں مودی

Thu, 25 Aug 2016 11:51:24    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں واقع اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں سیلاب کی صورتحال کو لے کر آج گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا دفتر مدد مہیا کرانے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ وارانسی میں سیلاب کی صورتحال کو لے کر بہت پریشان ہوں۔وزیر اعظم کادفتر صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ این ڈی آر ایف ٹیمیں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے وارانسی میں موجود ہیں۔ایم پی دفتر تمام طرح کی مدد مہیا کرانے کے لئے پورا وقت کام کر رہا ہے۔خبروں کے مطابق وارانسی کے ارد گرد کے علاقوں میں پانی کی سطح ایک سینٹی میٹر فی گھنٹے کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور کل شام تک پانی کی سطح میں ایک دن میں 15سینٹی میٹر کا اضافہ دیکھاگیا۔


Share: